لورالائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلہ کان میں پھنسے 7 کان کنوں کو اب تک نکالا نہیں جا سکا، کان کل شام گیس بھرنے سے بیٹھ گئی تھی۔لورالائی کے علاقے دکی میں گذشتہ روز کوئلہ کان میں پھنسے 7 کان کنوں کو ایک روز بعد بھی تاحال نکالا نہیں جاسکا ہے۔
گزشتہ شام لورالائی کےعلاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر گئی تھی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا تو کان بیٹھ گئی اور وہاں کام کرنے والے آٹھ کان کن پھنس گئے ،جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا، کان میں پھنسے کان کنوں کو باہر نکالنے کے لئے دوسری کان سے 11 کان کن اندر گئے تو وہ بھی بے ہوش ہو گئے۔
جنہیں بعد میں گزشتہ رات ہی باہر نکال گیا،ان کے ساتھ پہلے سے پھنسے ہوئے 8 میں سے ایک کانکن کی لاش بھی باہر نکال گئی تاہم باقی 7 کان کن تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کوئٹہ سے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔