لورالائی : کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے سے 1 شخص جاں بحق، 7 بیہوش

Loralai

Loralai

لورالائی (جیوڈیسک) کان سے کوئلہ نکالنے کا کام جاری تھا کہ اس دوران اچانک زہریلی گیس اکٹھی ہونے سے کارکن رحمت اللہ جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ 7 کان کن تاج محمد، عزیزاللہ، عبدالحکیم، روح اللہ، صدیق اللہ، آدم خان اور اللہ دین بے ہوش ہو گئے۔ جنھیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔