ضلع لورالائی میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Firing

Firing

لورالائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل دکی کے علاقے نانا صاحب کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

لاش جروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ کی وجہ کا پتہ لگانے اور ملزمان کی تلاش کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔