لورالائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں غیرت کے نام پر قتل کیے گئے مرد و خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرد کو فائرنگ کرکے جبکہ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ لیویزذرائع کے مطابق لورالائی میں مولانا کے فتوے اور گھر والوں کی رضامندی کے بعد غیرت کے نام پر قتل کئے گئے افراد کی قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا ہے کہ مردکو فائرنگ کر کے اور خاتون کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا، جس کے بعد مرد اور خاتون کی تدفین بغیر غسل اور کفن کے ہی کردی گئی تھی۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مرد اور خاتون کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دوبارہ تدفین کردی گئی۔