لورالائی میں سرچ آپریشن، پانچ افغان باشندے گرفتار

Arrest

Arrest

لورالائی (جیوڈیسک) لورالائی اور مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جا ری ہے۔

لورالائی کوئٹہ روڈ پر ایک چھاپے میں پا نچ افغان باشندے کو دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اور ایف سی نے مختلف شاہراہوں پر ناکے بھی لگائے ہیں اور لوگوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پشاور واقعے کے بعد کینٹ میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔