لورالائی: دہشتگردوں نے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا

Loralai

Loralai

لورالائی (جیوڈیسک) میختر کے مقام پر دہشتگردوں نےڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف جانے والی دو مسافر بسوں کو روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔

دہشتگردوں نے شناخت کے بعد تین پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ جن میں ایس ایچ او تھانہ راڑا ہاشم طاہر، اے ایس آئی رفیق اور کانسٹیبل قیوم شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق چند منٹ بعد دہشتگردوں نے ایک پولیس وین کو بھی روکا اور چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے وین کو دستی بم سے تباہ کر دیا۔

پولیس وین سے اغوا کیے گئے 4 اہلکاروں میں سے 3 کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں کانسٹیبل سرفراز، ظریف اور ڈرائیور حبیب اللہ شامل ہیں۔