لورالائی (جیوڈیسک) کوئٹہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئٹہ روڈ پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا گیا۔
تاہم امدادی ٹیموں نے دونوں لاشوں اور ایک زخمی ہونے والے ایک شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔