یا رب تو ہے رحیم و رحمان مدد کر برما میں مر رہے ہیں مسلمان مدد کر کوئی والی ہے نہ وارث ان کا بے دردی سے قتل ہوئے جاتے ہیں انسان مدد کر مسلم امہ سورہی ہے گہری نیند کے زیر اثر کوئی بچاتا نہیں ہے ان کی جان مدد کر وہ مرد مجاہد تیرے اب ناپید ہوگئے خالی پڑا ہے جنگ کا میدان مدد کر سر کٹ رہے ہیں عصمتیں لٹ رہی ہیں برہنہ ہوگئی ہے آج انسانیت اب بھی دنیا بن رہی ہےانجان مدد کر روز قیامت ان کے ہاتھ میں ہم سب کا گریباں ہوگا ہم نہ کرسکے ان کی زندگی آسان مدد کر دیتا نہیں ہے آج مسلمان دوسرے مسلماں کو سہارا اٹھ گیا ہے لوگوں سے ایمان مدد کر کفر اب حد سے بڑھ گیا ہے میرے مولا تو ہی کافروں کو کر خس کم جہان مدد کر اے خدا ختم ہوں ہم مسلمانوں پر سے یہ آزمائشیں اب تمام ہو مظالم کی یہ داستان مدد کر