لندن (جیوڈیسک) سری لنکا نے انگلینڈ کے درمیان جاری 5میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 7 رنز سے شکست دیدی۔لندن میں لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز اسکور کیے۔
سنگا کارا نے 104 گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے لارڈز کے گراونڈ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 112رنز بنائے اوردلشان نے 71 رنز 5 چوکوں کی مدد سے بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ھیری گرنی نے 55 رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں۔ 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور 111 کے اسکور پر ہی 5 وکٹیں گنوا بیٹھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 74 گیندوں پر 11چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور روی بوپار ا نے51رنز اسکورکیے۔ دونوں نے 133 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر انگلینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ملنگا کے آخری اوور نے انگلینڈ کی جیت کو شکست میں بدل دیا، ملنگا نے 52 رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر مین آف دی میچ رہے۔