مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لاری اڈا مصطفی آباد تمام بنیادی سہولیات سے محروم، فیروز پور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرکے اڈا فیس کی وصول کا سلسلہ جاری،15روپے پرنٹ پرچی کے 30روپے وصول کئے جا رہے ہیں،اعلی افسران نے آنکھیں بندکر لی، وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق لاری اڈا مصطفی آباد گزشتہ کئی سال سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم چلا آ رہا ہے۔
پہلا لاری اڈا جہاں پر گاڑیاں نہیں رکتی بلکہ گاڑیوں کو مین فیروز پور روڈ پرکھڑی کرکے زبردستی اڈا فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ پرنٹ پرچی 15روپے جسے کاٹ پر 30روپے وصول کی جا رہی ہے، لاری اڈا میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی بجائے وہاں رات کو گاڑیاںپارک کی جاتی ہیں جن سے علیحدہ سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے۔
مذکورہ لاری اڈا عرصہ داراز سے ویران پڑا ہے، ضلعی حکومت نے مذکورہ لاری اڈا رینٹ پر حاصل کررکھا ہے، ضلعی انتظامیہ کو علم ہونے کے باوجود تا حال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، اہلیان مصطفی آباد نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر فیروز پور روڈ پر ہی گاڑیاں کھڑی کرکے اڈا فیس وصول کرنے ہے تو اس کیلئے رینٹ پر جگہ لینے کی کیا ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ یا تو لاری اڈا میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے یا لاری اڈا ختم کر دیا جائے،