لاس اینجلس میں اسپائس ایوارڈ، کھلاڑی ریڈ کارپٹ پر

Los Angeles

Los Angeles

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں دنیائے کھیل میں اپنا نام بنانے والے۔ ایتھلیٹس چیمپئنز اور سٹار کھلاڑی اسپائس 2013 ایوارڈز کے لیے ریڈکارپٹ پر جمع ہوئے ۔ لاس اینجلس میں (ESPYS) کی سالانہ ایوارڈ تقریب کے لیے خوبصورت ریڈ کارپٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں دنیا بھر سے سٹار کھلاڑیوں نے اپنے منفرد انداز کے ساتھ شرکت کی۔ ٹینس کی سٹار کھلاڑی روس کی ماریہ شراپوا، سابق ورلڈ چیمپئن امریکی سوئمر مائیکل فیلپس، این ایف ایل، این بی اے اور این ایچ ایل کے بہترین کھلاڑیوں اور ایتھلیٹکس کے مختلف کیٹیگریز کے چیمپئنز نے تقریب کو اعزاز بخشا۔