لاس اینجلس : سیاہ فام کے قتل کے سفید فام ملزم کی بریت کے خلاف احتجاج

Los Angeles

Los Angeles

لاس اینجلس (جیوڈیسک) سیاہ فام مارٹن کے قتل کے خلاف اور زمرمین کی بریت کے عدالتی فیصلے پر امریکا بھر میں احتجا ج کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں ہزاروں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بھی گشت کررہی ہے۔ فلوریڈا میں گارڈ جارج زمرمین نے چو رسمجھ کر نہتے سیاہ فام مارٹن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کئی ماہ عدالت میں مقدمے کی شنوائی کے بعد زمرمین کے حق میں فیصلہ آیا اورا سے بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ اسی کیس کا اہم گواہ مارٹن کا دوست کہتا ہے کہ اسے عدالتی فیصلے پر حیرانی ہوئی ہے۔

جبکہ وکیل استغاثہ کے مطابق حقائق چھپانا اس کے پیشے کی توہین ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ہفتے سے امریکا بھر میں احتجاج جاری ہے جو مارٹن کو انصاف دلانے کی آواز بلند کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔