لاس اینجلس (جیوڈیسک)ڈریس ڈیزائنر کپڑوں کے نئے اسٹائل متعارف کرواتے ہی ہیں لیکن امریکی شہرلا س اینجلس میں ڈیزائنر ز نے ان کو فروخت کر نے کا بھی ایک منفرد انداز متعارف کروادیا ہے۔
لاس اینجلس میںنو جوان ڈیزائنر ز نے گاہکوں تک اپنے ملبوسات با آسانی پہنچانے کیلئے اسٹور کے بجائے انہیں ٹرکوں میں سجاکر خود ہی گلی کو چوں کا رخ کر لیاہے۔دیوہیکل ٹرکوں میں کپڑوں سے لے کر جیولری اور جوتوں کو سجاکر سڑکوں پر کھڑا کر دیا جاتاہے جہاں سے گزرنے والے افراد ان میں داخل ہو کر خریداری کرتے ہیں۔
ڈیزائنرز کا کہناہے اس طریقہ کار کے ذریعے وہ ٹرک کو چلا کر مختلف شہروں اور ریاستوں میں باآسانی جاکر فروخت کرتے ہیں جوکہ عوام میں بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔