لاس اینجلس (جیوڈیسک) دوستی کے رشتے پر بنی ہالی وڈ فلم دس از دی اینڈ کا پریمئر لاس اینجلس میں ہوا۔ ہیری پوٹر سے شہرت پانے والی ایما واسٹن سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ فلم کے پریمیئر کے موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے فلمی ستاروں کے آٹو گراف لیے۔
دس از دی اینڈ” کی کہانی ایسے دوستوں کی ہے جو پارٹی اور سیرو تفریح کے شوقین ہیں لیکن اچانک دنیا تباہ ہونے لگتی ہے اور ان من موجی دوستوں کو اپنی اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ریحانہ بھی شامل ہیں۔