لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایڈونچر اور سنسنی خیز فلم ’انسٹالر ‘‘ کا پریمئیر ہوا جس میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ چائنہ تھیٹر میں فلم کی پروموشن کے دوران اداکار میتھیو میک کونوے اور اداکارہ اینی ہیتھوے نے تقریب کی رونق بڑھائی۔
سیکڑوں شائقین اپنے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب نظر آئے۔ ’’انسٹالر ‘‘ کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے تیزی سے تباہ ہوتے سیارے کو بچانے کے لئے دوسری دنیا کا سفر کرتے ہیں۔ سنسنی خیز فلم سات نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔