لاس اینجلس : ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم گیٹ اوے کا پریمیئر

Hollywood

Hollywood

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم”گیٹ اوے “کا پریمیئر ہوا، اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومیز کی یہ فلم جمعہ کو ریلیز ہو گی۔ پریمئر کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد ہالی وڈ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئی۔

تقریب میں شریک تمام افراد فلم کی کامیابی کے لیے پر امید تھے، گیٹ اوے کی کہانی کار ریس کے ایک ماہر کھلاڑی کی ہے جو اپنی مغوی بچی کو غنڈوں سے بچانے کے لے کوشش کرتا نظر آتا ہے۔