نیویارک (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں درختوں میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، ہیلی کاپٹرز اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں مصروف ہیں۔
لاس اینجلس میں گرینڈا ہلز کی فٹ ہل کمیونٹی میں لگے درختوں میں پیر کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 ایکڑ سے زائد پر موجود درختوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پر قابو پانے کیلئے 200 فائر فائٹرز اورہیلی کاپٹرز کوششیں کررہے ہیں، قریبی مکانات کو خطرے کے پیش نظر خالی کرا لیا گیاہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا پچھلے کئی برس سے شدید خشک سالی کاشکارہے۔