امریکا (جیوڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر ایک شخص کی فائرنگ سے ایک گارڈ ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر کے گرفتار کر لیا۔
لاس اینجلس ایئرپورٹ پولیس کے مطابق نا معلوم شخص نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
پولیس نے اسکی اور دوسرے زخمیوں کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ابھی تک مسلح شخص کے حملہ کرنے کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا۔