لاس اینجلس میں خواتین مسجد، 150عورتوں نے نمازِ جمعہ ادا کی

Los Angeles Women Friday Prayers

Los Angeles Women Friday Prayers

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں خواتین کے لیے مخصوص پہلی مسجد کا افتتاح ہو گیا۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ ساز اقدام کرتے ہوئے صرف خواتین کیلئے مخصوص اپنی نوعیت کی پہلی مسجد کا گذشتہ دنوں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

وومنز موسک آف امریکا میں 30 جنوری کو جمعے کے مبارک دن پہلی بار نماز کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوارکی ریاستوں سے آئی کم وبیش 150 مسلمان خواتین نے نمازِ جمعہ ادا کی۔

اس مسجد کیلئے خاتون امام اور خطیبہ کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔چین،چلی اور بھارت میں خواتین کیلئے مختص خصوصی مساجد قائم ہیں لیکن امریکا میں اب تک یہ خواتین کی پہلی مسجد ہے۔