ہار یا جیت کی فکر نہیں، بس دل و جان سے کھیلنا ہے: مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب لئے قومی ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہوئی۔ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ فاتح بن کر لوٹنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی خواہش بھی شائقین جیسی ہے۔ یقین دلاتے ہیں صرف بھارت نہیں تمام میچز میں جیت کے لئے پورا زور لگائیں گے۔

منیجر نوید اکرم چیمہ ٹیم کے جذبے سے بہت خوش ہیں۔ ان کے مطابق کھلاڑی متحد ہیں اور سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ پاکستان دوسری بار ورلڈ چیمپئن بنے۔ روانہ ہونے والے سکواڈ میں چودہ کھلاڑی اور 9 آفیشلز شامل ہیں۔

وقار یونس پہلے سے ہی آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ بلاول بھٹی ایک دو روز میں روانہ ہوں گے۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون میچز کی سیریز کھیلے گی۔