نقصانات سے بچنے کیلئے گیس کمپنیوں کی تقسیم کا اصولی فیصلہ

S.s.g

S.s.g

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد بڑھتے نقصانات اور گیس کی قلت کے باعث حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کے حصے کرکے ان سے چھوٹی چھوٹی گیس کمپنیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت کی جانب سے کیے گئے۔

اس اصولی فیصلے کی حتمی منظوری مشترکہ مفاداتی کانسل دیگی۔ فیصلے کے تحت سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حصے کرکے ان کی جگہ ہر علاقے کی اپنی چھوٹی گیس کمپنی بنے گی۔حکومت نے اس سلسلے میں ایک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

جو اس کا طریقہ کار طے کرنے میں حکومت کی مدد کر ے گا۔سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں ملک میں62 لاکھ صارفین کو گیس فراہم کررہی ہیں۔ ان دونوں کمپنیوں کے پاس1 لاکھ 30 ہزار کلومیٹرز کا ترسیلی نظام موجود ہے۔