این اے 110: 21 ہزار گمشدہ کاؤنٹر فائلیں مل گئیں، 9 ہزار غائب

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) ریٹرننگ آفیسر خان محمود کی موجودگی میں پی پی 122 اور پی پی 123 کے 24 تھیلے کھولے گئے جن سے 21 ہزار گمشدہ کاؤنٹر فائلیں مل گئیں جبکہ 9 ہزار کاؤنٹر فائلوں کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔

این اے 110 کا گمشدہ ریکارڈ ملنے کے بعد اسے پولیس اور الیکشن کمیشن کی نگرانی میں سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے، جہاں اس ریکارڈ کو تصدیق کے لئے نادرا کے حوالے کیا جائے گا۔