اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے بعض امام مسجدوں کے خلاف لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر مقدمات درج کر لئے گئے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے مسجد تقویٰ کے خطیب مولانا عبدالرئوف کے خلاف لائوڈ اسپیکر کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا۔
مولانا نورالرحمن، مولانا طیب ، مولانا طارق نقشبندی، مولانا عبدالقادر سکندری اور مولانا محمد اقبال عباسی کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمات درج ہیں جبکہ تھانہ مارگلہ پولیس نے میلاد کے دوران مسجد النورین کے خطیب مولانا معروف کی جانب سے لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔