لوزیانا: درختوں کا جھنڈ نظروں سے اوجھل

Louisiana

Louisiana

امریکی ریاست لوزیانا میں سمندری دلدل نے درختوں کے ایک جھنڈ کو اپنے اندر سمولیا۔ اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں کے اوساں خطا ہوگئے۔ جب زیر آب نمودار ہونے والے ایک چھوٹے سے ریلے نے ان کی عکس بندی کے کام میں رکاوٹ ڈال دی۔ بائیس سیکنڈ کی اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ گدلے پانی کا ایک گھومتا ہوا ریلہ کس طرح پلک جھپکتے ہی درختوں کے جھنڈ کو اپنی لپیٹ میں لے کر نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ جس سے دیکھنے والوں کو یہ گمان ہوتا ہے کہ یہاں پہلے کوئی جھنڈ تھا ہی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ممکن ہے کہ گدلے پانی کا یہ ریلہ رواں ماہ زیر زمین نمکیات کی تہہ میں ممکنہ ٹکرائو کی وجہ سے پیدا ہوا۔ گدلے پانی سے پیدا ہونے والے خلا کی پیمائش پچیس ایکڑ اراضی پر پھیلنے کی وجہ سے علاقے کے ساڑھے تین سو سے زائد افراد کو علاقہ سے نقل مکانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بالکل ایسا ہی گھومتا ہوا گدلے پانی کا ریلہ 2012 میں دیکھا گیا تھا۔