نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان جوڑے نے محبت کی خاطر اپنا گاؤں اور ضلع ہی نہیں بلکہ ریاست تک چھوڑ دیا لیکن پھر بھی وہ بچ نہیں سکے۔ گاؤں والوں نے آخر کار انہیں ڈھونڈ ہی نکالا اور پھر ایسی سزا دی کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔
یہی نہیں وہاں انہیں بچانے والا کوئی نہیں تھا۔ محبت کی یہ کہانی باسواڑا کے جولانا علاقے کے ڈوباپاڑا گاؤں سے شروع ہوتی ہے۔ یہ نوجوان جوڑا یکم اپریل سے ہی اپنے اپنے گھروں سے فرار تھے۔
دونوں اپنی محبت کو انجام تک پہنچانے کیلئے گھر سے فرار ہوئے لیکن آخر ڈھائی ماہ بعد گجرات کے احمد آباد شہر سے پکڑے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عاشق كانتی لال کٹارا پہلے سے ہی شادی تھا اور پھر خود سے آدھی عمر کی 18 سالہ کی لڑکی کو لے کر فرار ہو گیا۔
عاشق جوڑے کے اہلخانہ کو دونوں کے احمد آباد میں ہونے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد کچھ لوگ احمد آباد گئے اور دونوں کو پکڑ کر گاؤں لے آئے۔ اس کے بعد دونوں کو گاؤں ڈوباپاڑا میں درخت سے باندھ کر اذیتیں دی گئیں۔
دونوں کو گھنٹوں دھوپ میں باندھ کر رکھا گیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم بعد ازاں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو چھڑا کر تھانے لے گئی۔