اسلام آباد (جیوڈیسک) محبت میں ناکامی پر خود کشی کی کوشش کرنے والی نرس کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ، ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے زوبیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
زوبیہ نامی نرس نے گزشتہ روز خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی ، کوشش کی ذرائع کا کہنا ہے اس نے محبت میں ناکامی پر دلبرداشہ ہو کر یہ اقدام اٹھایا ۔ ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ ایسانی نے کہا ہے زوبیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق ابھی وہ بات نہیں کر سکتی ، ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد پولیس کو بیان لینے کی اجازت دی جائے گی۔