محبت پر پاپندی نہیں، ایک سے زائد بار بھی ہو سکتی ہے: سونم

Sonam

Sonam

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ محبت پر کوئی پابندی نہیں یہ ایک سے زائد بار بھی ہو سکتی ہے۔ فلموں میں رومانوی کرداروں میں نظر آنے والی سونم کا کہنا ہے محبت کسی پابندی، بندش اور حد کی محتاج نہیں۔

زندگی میں ایک بار سے زائد بار محبت کی جا سکتی ہے۔ سلور اسکرین پر محبت میں ناکامی کے کردار ادا کرنے والی سونم نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ اصل زندگی میں بھی محبت کے معاملے میں ناکام رہی ہیں۔ سونم کی پہلی فلم سانوریا، آئی ہیٹ لو اسٹوریز اور عائشہ رومانوی فلمیں تھیں اور انکی آنے والی فلم رانجھنا کا موضوع بھی محبت ہے۔