بدین (عمران عباس) پیار کی شادی کرنے والوں کا ڈراپ سین، لڑکی نے عدالت میں لڑکے کے خلاف بیان دے دیا، لڑکی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں چچا کے ساتھ گھر روانہ، لڑکا حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتا ہی رہے گیا۔
بدین کے شہر گلاب لغاری میں تقریبا دو ماہ قبل ہندو لڑکی اور مسلم نوجوان کے مبینہ پسند کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا پولیس نے آج پوجا عرف کنول کو بازیاب کرا کے سخت پہرے میں سول جج اینڈ فیملی کورٹ میں پیش کیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم ماجد لغاری نے اسے اغوا کیا اور اسے ایک ماہ تک نامعلوم مقام پہ قید کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اب وہ اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پہ عدالت نے اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔
دوسری جانب ماجد لغاری جو رشتہ داروں کے ساتھ جاتی ہوئی پوجا کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا اس کا کہنا تھا کہ لڑکی نےگھر سے فرار ہو کر اس سے پسند کی شادی کی تھی اور اب اس پہ رشتہ داروں کا دبائو ہے۔۔۔۔