محبت کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز

Paris

Paris

پیرس (جیوڈیسک) محبت کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا۔ پیرس سے شروع ہونے والی محبت کے تالوں” کی رسم اب دیگر ملکوں میں بھی مقبول ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کئی دریاؤں کے پلوں پر موجود ہزاروں تالے جدید دور کے عاشقوں کی یادگار بن چکے ہیں جنہیں پل کی ریلنگ میں لگا کر چابی دریا میں پھینک دی جاتی ہے۔ نوجوانوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا پیار امر ہو جاتا ہے۔