پریتی زنٹا اور سیف 8 سال بعد فلم میں ایک ساتھ

Preity Saif

Preity Saif

بھارتی (جیوڈیسک) اداکارہ پریتی زنٹا اور سیف علی خان 8 سال بعد فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ ممبئی بالی ووڈ ڈمپل گرل پریتی زنٹا 8 سال بعد سیف علی خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ سیف کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کے ہدایتکار راج ترمورو اور کرشناڈی کیز ہیں۔

جبکہ اس فلم میں ہیرو کا کردار بھی سیف علی خان ہی نبھا رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار کل ہو نہ ہو اور سلام نمستے میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ فلم کے بارے میں دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ آٹھ سال بعد پھر ایک ساتھ کام کریں گے۔