پریتی زنٹا کی نئی فلم عشق ان پیرس کی تشہیری تقریب

Preity Zinta

Preity Zinta

جے پور(جیوڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی نئی فلم”عشق ان پیرس”چوبیس مئی کو ریلیز ہو رہی ہے،فلم کی ایک رنگارنگ تشہیری تقریب جے پور میں ہوئی جس میں پریتی زنٹا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔پریم سونی کی ہدایات میں بننے والی فلم “عشق ان پیرس”کو پریٹی زنٹا نے خود پروڈیوس کیا ہے۔

جے پور میں فلم کی پروموشن تقریب کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ دلچسپ رومانٹک فلم میں لوگوں کے لیے بہت سے پیغامات ہیں۔عشق ان پیرس میں نئے اداکار ریحان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔سلمان خان نے بھی اس فلم میں ایک آئٹم سانگ ریکارڈ کرایا ہے۔