سلمان نے گھر والوں کو اپنی نئی گرل فرینڈ سے ملوا دیا

Lulea, Salman Khan

Lulea, Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان وہ واحد کنوارے ہیں جن کے ساتھ ہر مشہور ہیروئن یا خاتون زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہے مگر ابھی تک یہ معمہ ہی ہے کہ کون سی خوش قسمت لڑکی ہوگی جو سلمان خان کی زندگی کی ساتھی بنے گی۔

بہن ارپتا کی شادی میں دو دن قبل سلمان خان نے اپنی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا اور گزشتہ روز سلمان خان سے متعلق کچھ نئی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ارپتا کی شادی میں سلمان خان نے اپنے خاندان کو اپنی نئی محبت سے متعارف کرایا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ مسٹر دبنگ کی یہ نئی لو لیڈی رومانیہ کی لولیا ونچر ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف یہ بھی کیا گیا ہے کہ ارپتا کی شادی کی پوری تقریب کے دوران سلمان خان اور لولیا ونچر ایک لمحے کے لیے بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوئے ہیں۔ البتہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ لولیا کا نام سلمان کے ساتھ لیا گیا ہو‘ ماضی میں بھی دونوں کی دوستی کی اطلاعات تھیں مگر بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ سلسلہ کچھ تھم سا گیا تھا۔ پھر بعد ازاں سلمان کے جیکولین فرنینڈس سے بھی دوستی کی افواہیں گردش کرتی رہیں لیکن اس حالیہ پیش رفت کے بعد یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سلمان خان کے دل میں رومانیہ کی لڑکی کے لیے جگہ بن گئی ہے۔