عاشقی ٹو کی کامیابی ، رومانوی فلموں کی لائن لگ گئی

Two lover

Two lover

بالی ووڈ کی بھیڑ چال مشہور ہے اگر کوئی فلم ہٹ ہو جائے تو اس موضوع پر فلمیں بننے لگ جاتی ہیں۔ عاشقی ٹو کی کامیابی کے بعد رومانوی فلموں کی لائن لگ گئی ہے۔

ممبئی دبنگ، سنگھم اور راڈی راٹھور کے بعد تو ایکشن فلموں کی بھرمار ہو گئی لیکن حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم “عاشقی ٹو” کیا کامیاب ہوئی۔

فلمسازوں نے رومانوی فلمیں بنانا شروع کر دیں اور اگلے چھ ماہ میں دس رومانوی فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔ ان میں رانجھنا، رمیا۔وستاویا،لو یو سونیو، کانچی اور ٹو سٹیس شامل ہیں۔ عاشقی ٹو کے ڈائریکٹر موہت سوری نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم انہوں اس لئے قبول کی کیونکہ وہ فارمولا فلموں سے جان چھڑانا چاہتے تھے۔