کراچی (جیوڈیسک) ائیرپورٹ حملے کے بعد لاپتا افراد کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے، ائیرپورٹ پر حملے کے دوران کارگو ٹرمینل میں لگنے والی آگ پر 1دن گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔
جس پر لاپتا افراد کے اہل خانہ نے ائیرپورٹ پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کولڈ اسٹوریج میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعے کی انکوائری کی جائےگی اور ذمے داروں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ اےایس ایف اور ایئرپورٹ حکام نے ایئرپورٹ کلیئر کیا تھا اور رات تک پتاچل گیا تھا کہ آپریشن پورا ہو گیا اور آگ بجھ گئی ہے لیکن شام کو پتا چلا آگ ابھی تک لگی ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پھنسا ہوا ہے تو یہ سول ایوی ایشن کی غلطی ہے، لاپتا افراد کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ ان کے پیاروں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے۔