عاشقی ٹو کے نئے گانے ملنے ہے مجھ سے آئی کی وڈیو ریلیز

Aashiqui 2

Aashiqui 2

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی 90کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کے سیکوئل عاشقی ٹو ریلیز کے لیے تیار ہے جس میں ادتیہ رائے کپور اورشردھا کپور مرکزی کرداروں میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ فلم کے نئے گانے ملنے ہے مجھ سے آئی کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جسکے بول ارشاد کامل نے تحریر کیے ہیں۔

ملنے ہے مجھ سے آئی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈکیا گیاہے جس کی وڈیو میں فلم کے ہیرو کنسرٹ میں پرفارمنس دیتے ہوئے یادوں میں کھوئے ہوئے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم میوزک جیت گنگولی نے کمپوز کیا ہے ۔فلم میں گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں۔

جسے مکیش بھٹ کیساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ایکشن فلم عاشقی ٹوکے ہدایتکار موہت سوری ہیں جو رواں سال10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔