’’عاشقی 2‘‘ نے میری قسمت بدل دی، گلوکار ارجیت سنگھ

Arijit Singh

Arijit Singh

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی گلوکارارجیت سنگھ نے کہاہے کہ فلم عاشقی 2 نے میری قسمت بدل دی ہے۔

ارجیت سنگھ نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے لوگ اتنا پیار دیں گے، پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور سجادعلی سے بہت کچھ سیکھاہے سجادعلی میرے روحانی استادہیں۔ ارجیت نے کہا کہ دوستوں اور چاہنے والوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ارجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان آنا چاہتا ہوں، پاکستانی پنجاب کے بارے میں اپنے بزرگوں سے سنا ہے جلدآوں گا۔ انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں فنکاروں نے موسیقی میں جوکام کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی۔