کراچی (جیوڈیسک) خواتین اور کم آمدن والے افراد اب اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں گے، ورلڈ بینک نے اس مقصد کے لئے 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں گھر کے لئے قرض لینے کا جی ڈی پی کے اعشاریہ 25 فیصد ہے جو خطے کے دیگر ممالک سے انتہائی کم ہے۔ خطے کے دیگر ممالک میں یہ تناسب 3 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔ کم آمدن والے افراد اور خواتین کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے ورلڈ بینک نے 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے اس مقصد کے لئے پلاننگ کمیشن اور دیگرمالیاتی اداروں کی تکنیکی معاونت کی جائے گی۔ ورلڈ بینک کے اقدام سے مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔