جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سوس نے 36 بلند اور 6 درمیانی آمدنی کے حامل ممالک میں کورونا ویکسینشن کے عمل کا آغاز ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ کم اور درمیانی آمدنی کے حامل ممالک کو ویکسین کی عدم ترسیل ایک اہم مسئلہ ہے۔
گیبرے سوس نے سوئس شہر جنیوا سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کو چین میں تحقیقات کے لیے جانے والے تنظیم کے ارکان کو اس ملک میں داخلے کی اجازت نہ ملنے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں کی چینی حکام کے ساتھ اس مسئلے کے حل کے لیے بات چیت جاری ہے ےا ہم ان کی اس ملک کے دورے کی تاریخ کا تاحال تعین نہیں ہو چکا۔
انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کو بھی ویکسین کی ترسیل ممکن بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جسے کوواکس اور ایکٹ کی وساطت سے مل کر حل کرنا لازمی ہے۔
گیبرے سوس نے توجہ مبذول کرائی ہے کہ تیسرے مرحلے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ پیداوار شروع کرنے والی ویکسین کی ایک کثیر تعداد کو امیر ممالک نے خرید لیا ہے۔