لوئر دیر: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اہلکار جاں بحق

Lower Dir

Lower Dir

لوئردیر (جیوڈیسک) چکدرہ کے علاقے میں کوٹی گرام چوک پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اسے چکدرہ کے علاقے کوٹی گرام چوک پرنشانہ بنایا گیا۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔