پشاور (جیوڈیسک) لوئر دیر میں اسکول اسمبلی کے دوران ایک استاد کی گاڑی نے بے قابو ہوکر اسکول اسمبلی کے دوران کھڑے بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 8 بچے زخمی ہوگئے۔ حادثہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میار میں پیش آیاجب ایک اسکول ٹیچر کی گاڑی بے قابو ہو کراسمبلی کے لیے کھڑے بچوں سے ٹکرا گئی۔
جس کے نتیجے میں کم از کم ۤٹھ بچے زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول میں اسمبلی جاری تھی کہ ایک سائنس کے ٹیچر کی گاڑی بے قابو ہوکر بچوں سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ بچے زخمی ہوئے۔