لوئردیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت تین ہلاک

Lower Dir

Lower Dir

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ لوئر دیر کے علاقے خال میں پیش آیا، جہاں گاڑی ڈائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔