انتخابات میں دھاندلی کامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ لوئر دیرسے نوے ہزار جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے عام انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لوئر دیر کے علاقے میں پولیس نے کار پر چھاپہ مار کر نوے ہزار جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کرلئے۔
بتایا جاتا ہے کار پشاور سے دیر جارہی تھی کہ چکدرہ کے مقام پر پولیس نے ناکے پرگاڑی کو روکا،چیکنگ کے دوران گاڑی کی ڈگی سے بوریوں میں بند جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کار میں سوار تین افراد کو گرفتار کرلیا اورجعلی بیلٹ پیپرز تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔