لوئر کرم ایجنسی (جیوڈیسک) لوئر کرم میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے مسافر گاڑی میں سوار دو مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ مکنگ میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک مسافر گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
زد میں آنے والی مسافر گاڑی میں سوار دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زخمی ہونیوالے مسافروں کو صدہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔