لوئر دیر : پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Lower Dir

Lower Dir

لوئر دیر(جیوڈیسک)لوئر دیر کے علاقے بابا گام میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا ہوا ہے جس سے3 افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا بابا گام میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران میں ہوا ہے۔

جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گء ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو قریبی اہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم دھماکا کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔