لوئر سیرلہ نقب ذنی کرتا ہوا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اہل محلہ کا شدید تشدد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لے لیا

بھمبر : لوئر سیرلہ نقب ذنی کرتا ہوا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اہل محلہ کا شدید تشدد پولیس نے موقع پرپہنچ کر اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق کھمب کا رہائشی کمال شبیر لوئر سیرلہ میں ویٹنری ڈاکٹر مرزا امجد کے گھر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں نماز تراویح کے دوران دیوار پھلانگ کر داخل ہو گیا۔

اس دوران گھر کی بتیاں روشن ہونے پر اہل محلہ کو شک گزرا اور دیکھا کہ گھر کے باہر تالے پڑے ہوئے ہیںاور اندر کوئی شخص گھسا ہواہے چور نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہل محلہ نے گھیرا ڈال کر پکڑ لیا اور شدید تشدد کیا۔

جس سے چور بے ہوش ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سردارمحمد نسیم ،ایڈیشنل ایس ایچ او نعمان،اے ایس آئی افتخار شاہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور چور کو حراست میںلیکر حوالات میںبند کر دیا اور مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔