لوئر کرم(جیوڈیسک)سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کا پاک افغان بارڈر پر قائم پاک فوج کی چیک پوسٹ پر علی الصبح کیا جانے والا حملہ ناکام بنا دیا ہے ، اس حملے میں چار شدت پسند مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے علی زئی میں شدت پسندوں نے پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ، جس کے بعد پاک فوج کی بھٹائی چیک پوسٹ پر صبح 05:30پر پاکستانی علاقے میں گھس کر حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے 0700بجے تک تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کا یہ حملہ کامیابی سے پسپا کردیا ، اس حملے کے دوران چار شدت پسند بھاگتے ہوئے مارے گئے جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ، مارے جانے والے حملہ آوروں کی لاشیں کچھ فاصلے پر پائی گئی ہیں۔