ایل پی جی کی ملک بھر میں یکساں قیمت 107 روپے 50 پیسے کلو مقرر

LPG

LPG

لاہور (جیوڈیسک) اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کا اعلان کرتے ہوئے فی کلو قیمت 107 روپے50 پیسے مقرر کردی۔

ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین علی حیدر کے مطابق اوگرا کی جانب سے ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کے اعلان کے بعد فی کلو قیمت 107 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی ہے اور ان قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہو گا۔ اوگرا نے قیمتوں کے نفاذ میں ترسیل کی قیمت شامل نہیں کی۔