ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 910 روپے مقرر

cylinder

cylinder

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے نئی مناسب قیمت عدالتی حکم نامے اور وزارت پٹرولیم کے آرڈر کو مدنظر رکھ کر مقرر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایل پی جی کی نئی قیمت 910 روپے فی گھریلو سلنڈر جبکہ ایل پی جی پروڈیوسرز کیلئے فی میٹرک ٹن قیمت 45 ہزار 276 روپے مقرر کی گئی ہے۔

قیمت مقرر کرتے وقت 1 سال میں قیمتوں کے رد و بدل، امپورٹ اور دیگر مسائل کو مدنظر رکھا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کے حوالے سے ایل پی جی انڈسٹری کو آگاہ کر دیا ہے۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نئی قیمتوں پر عملدرآمد بھی کرائے گا۔