کراچی (جیوڈیسک) ایل پی جی امپوٹرز نے درآمدی ٹیکس ختم نہ ہونے کی صورت میں یکم فروری سے درآمدات روکنے کی دھکمی دے دی، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے خدشہ ظاہر کا ہے کہ درآمدات روک جانے سے فی کلو قیمت 300 روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔ حکومت کی طرف سے ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈوانس ٹیکس ختم نہ کرنے پر ایل پی جی درآمد کنندگان نے اگلے ماہ سے گیس کی درآمد روکنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت سے ایل پی جی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امپورٹ بند ہوگئی تو قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی۔
فی کلو قیمت 300 روپے سے تجاوز کر جائے گی اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 4000 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ ایل پی جی امپورٹرز نے قیمتوں میں فرق کو واضح کرنے کیلئے پٹرولیم ڈویژن میں بمعہ ثبوت وضاحت پیش کی ہے اور اب یہ سمری حتمی فیصلہ کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔