وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ایل پی جی مافیا نے گھریلو سلنڈر کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں۔ چند ماہ قبل تک 13 سو روپے میں فروخت ہونے والا سلنڈر 2 ہزار تک پہنچ گیا۔ انتظامیہ قیمتیں کنڑول کرنے میں ناکام۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ملک بھر کی طرح وزیرآباد شہر میں بھی 11 کلو گرام گیس کا سلنڈر 2 ہزار روپے کی سطح کو چھونے لگا ہے۔
بعض مقامات اور قریبی دیہاتوں میں قیمت اس سے بھی زیادہ وصول کی جارہی ہے کوٹ خضری کے قریب سلنڈر گیس ایجنسی کے مالکان کم وزن کا سلنڈر2ہزار روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ کسی بھی سطح پرانتظامیہ سلنڈروں کی قیمتیںکنٹرول کرنے میں ناکام ہے بعض مقامات پر ناجائز منافع خوری کی خاطرانتہائی خطرناک طریقہ سے ایک سے دوسرے سلنڈر میں گیس منتقل کی جاتی ہے جن میں اسلام آبادموڑ،کوٹ خضری ، ڈسکہ روڈ پر قائم ایجنسیاں شامل ہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی غیر قانونی طور پر ایل پی جی سروس فراہم کر رہے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کیساتھ غیرقانونی ری فلنگ کرنے والی ایجنسیوں کا کریک ڈائون کیا جائے۔